Jamiat Seminar
Two-Day Provincial Consultative Meeting
27-28 May 2024 at Jamia Ziyaul Uloom Poonch, J&K
جمعیۃ علماء ہند کی یونٹوں کو مستحکم کرنے اور ملک و ملت کے لئے مزید کارآمد بنانے کے لئے چوتھا دوروزہ صوبائی مشورہ بمقام جامعہ ضیا ء العلوم پونچھ ( جموںو کشمیر) بتاریخ ۲۷، ۲۸ مئی ۲۰۲۴ء منعقد ہوا۔ جس میں جمعیۃ علماء کی ریاستی یونٹوں کے صدور،نظماء اعلی اور مثالی اضلاع کے کنوینر حضرات نےشرکت کی۔
*اس کی صدارت الگ الگ نشستوں میں مولانا عبد الرب صاحب اعظمی صدر جمعیۃ علماء۱ترپردیش ، مولانا صدیق اللہ چودھری صاحب صدر جمعیۃ علماء مغربی بنگال ، مفتی جاویداقبال صاحب کشن گنجی صدر جمعیۃ علماء بہاراور قاری محمد امین صاحب صدر جمعیۃ علما ء راجستھان نے بالترتیب کی۔
اس مجلس کی الگ الگ نشستوں میں صدر محترم جمعیۃ علماء ہند حضرت مولانا محمود اسعد مدنی دامت برکاتہم نے کافی اہم خیالات اور عزائم پیش کیے ۔ صدر جمعیۃ علماء ہند نے بالخصوص نفس کی اصلاح کے لیے ذکر و اذکار کی طرف متوجہ کیا ۔انھوں نے مقامی یونٹوں کو مضبوط کرنے پر زور دیا تا کہ سرگرمیوں کو زمینی سطح پر نافذ کرسکیں ، نیز افراد سازی اور تربیت پر بھی زور دیا ۔
اس صوبائی مشورہ کے میزبان مولانا غلام قادر صاحب امینی بانی و مھتمم جامعہ ضیاء العلوم پونچھ نے خطبۂ استقبالیہ پیش کیا ، جب کہ مولانا سعید احمد حبیب صاحب چیئرمین جامعہ اسکول نے اخیرمیں کلمات تشکر پیش کیے ۔ صوبائی ذمہ داروں اور کنوینر حضرات نے مثالی اضلاع کی کارگزاریاں پیش کیں جن پر اطمینان کا اظہار کیا گیا ۔ وقف کے تحفظ کے عنوان پر مولانا نیاز احمد فاروقی صاحب اور تنظیمی استحکام پر ایک مجلس کے صدر مولانا صدیق اللہ چودھری صاحب کا خطاب ہوا، دیگر نشستوں کے صدور نے بھی وقیع کلمات صدارت پیش کیے۔
آخری نشست میں ناظم عمومی جمعیۃ علماءہند مولانا حکیم الدین قاسمی صاحب کا خطاب ہوا ۔ انھوں نے جامعہ کی طرف سے شاندار میزبانی کا شکریہ ادا کیا اور سبھی معاونین کے لیے بھی کلمات تشکر پیش کیے۔اجلاس میں سبھی شرکاء نے اہم مشورے پیش کیے ۔ ان کی روشنی میں فیصلے اور تجاویز منظور ہوئیں، نیز اگلے 6ماہ کا ہدف طے کیا گیا۔