SC give next hearding date on Janhangirpuri demolition
جہانگیر پوری انہدائی کارروائی میں سپریم کی اگلی سماعت جولائی میں، اسٹے کا حکم بھی قائم
جمعیۃ علماء ہند کے سکریٹری مولانا نیاز احمد فاروقی کی عرضی پر گزشتہ ماہ انہدائی کارروائی رکی تھی
نئی دہلی۹/مئی ۲۰۲۲ء:
سپریم کورٹ میں آج جہاں گیر پوری دہلی انہدائی کارروائی سے متعلق مقدمہ کی بھی سماعت تھی، چنانچہ جسٹس ایل ناگیشو ر راؤ اور جسٹس بی آر گاوا کی بنچ نے جمعیۃ علماء ہند کے سکریٹری مولانا نیاز احمد فاروقی کی عرضی پر اگلی سماعت جولائی تک کے لیے ٹال دی ہے،جس کے بعد اسٹے کا حکم بھی تا حکم ثانی قائم رہے گا۔
واضح ہو کہ جہانگیرپوری دہلی میں فساد زدہ علاقہ کو نشانہ بناتے ہوئے جس طرح شمالی دہلی میونسپل کارپوریشن نے فوری طور سے انہدام کا اعلان کیا تھا، اس نے ملک میں قانون و انصاف اور جمہوریت کے ماننے والوں کو کافی بے چین کردیا تھا، چنانچہ جمعیۃ علماء ہند کے صدر مولانا محمود اسعد مدنی کی ہدایت پر 20/اپریل کو صبح سینئر وکیل دشینت داوے، ایڈوکیٹ آن ریکارڈ ایم آرشمشاد نے جمعیۃ کی طرف سے عرضی داخل کی تھی، اس پر سماعت کرتے ہوئے عدالت نے فوری طور سے انہدام پر روک لگا دی تھی۔ اگلے دن یعنی21/اپریل کوعدالت نے اگلی سماعت تک کے لیے مکمل انہدام پر روک لگادی۔آج عدالت نے اگلی سماعت جو آج ہونی تھی،اسے گرمی چھٹی کے بعد یعنی جولائی تک کے لیے آگے بڑھادی ہے۔ اس سے صاف ہو گیاہے کہ جولائی تک انہدامی کارروائی پر بھی روک ہو گی۔آج سماعت کے دوران جمعیۃ علماء ہند کے ایڈوکیٹ آن ریکارڈ ایم آرشمشاد عدالت میں موجود تھے۔
May 9, 2022