جمعیۃ علماء ضلع باغپت کےصدر مفتی محمد عباس قاسمی کے انتقال پر جمعیۃ علماء ہند کا اظہار تعزیت
15 جولائی 2024 :جمعیۃ علماء ہند کے صدر مولانا محمود اسعد مدنی اور ناظم عمومی مولانا محمد حکیم الدین قاسمی نے مفتی محمد عباس قاسمی صدر جمعیۃ علماء ضلع باغپت( یوپی) اور مہتمم مدرسہ اصلاح المسلمین بجرول( ضلع باغپت یوپی )کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے ۔اس سلسلے میں صدر جمعیۃعلماء ہند نے مرحوم کے اہل خانہ کو خط لکھ کر اظہار تعزیت کیا ہے ، مولانامدنی نےمکتوب تعزیت میں کہا ہے کہ مفتی محمد عباس صاحب کی زندگی خدمت دین اور خدمت خلق کے لئے وقف رہی۔مولانا موصوف حضرت فدائے ملت مولانا سید اسعد مدنی ؒ کے مجاز بھی تھے، ان کے علم و فضل، تقویٰ اور ملی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ ۔ دعاہے کہ اللہ تعالی مفتی صاحب مرحوم کو اپنی بیکراں رحمت سے نوازے اور جنت الفردوس میں رضوان الہی سے سرفراز فرمائے۔
دریں اثنا جمعیۃ علماء ہند کے ناظم عمومی جنا ب مولانا محمد حکیم الدین صاحب قاسمی کے ہمراہ ایک وفد آبائی وطن سانجک پہنچا اور اتوار کی دیر رات نماز جنازہ میں شرکت کی اور اہل خانہ سے دل جوئی اور غم خواری کی، بڑی تعداد میں لوگوں نے ناظم عمومی جمعیۃ علماء ہند کی امامت میں نماز جنازہ ادا کی ۔ وفد میں ناظم عمومی کے علاوہ مولانا محمد عاقل گڑھی دولت صدر جمعیۃعلماءمغربی یوپی زون، قاری محمد ذاکر مظفرنگر، ڈاکٹر محمد جمال مظفرنگر، مولانا مفتی ذاکر حسین قاسمی دفتر جمعیۃعلماء ہند، مولانا تحسین، مولانا دلشا د، قاری جعفر کھڈا مظفرنگر،مفتی اسماعیل صادق، مولاناعبدالباسط یوسفی سکریٹری جمعیۃ علماء صوبہ دہلی، قاری ہارون اسعدمی ، مولانا خلیل ، مفتی اقبال ، مفتی عادل وغیرہ شامل تھے ۔مزید برآں 15 جولائی بعد نماز ظہر دفتر جمعیۃ علماء ہند میں ایصال ثواب اور دعائے مغفرت کا اہتمام کیا گیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مدیر محترم اس پر یس ریلیز کو شائع فرما کر شکر گزار کریں
نیاز احمد فاروقی
سکریٹر ی جمعیۃ علما ء ہند