President of Jamiat Ulama-i-Hind expresses condolences on the sad demise of Qari Ahmad Abdullah's mother
قاری احمد عبداللہ رسول پوری کی والد ہ محترمہ کے انتقال پر صدر جمعیۃ علماء ہند کا اظہار تعزیت
مولانا حکیم الدین قاسمی ناظم عمومی جمعیۃعلماء  ہند  کی سربراہی میں وفد نے نماز جنازہ میں شرکت کی اور اہل خانہ سے تعزیت کی
نئی دہلی :6؍ جون
    قاری احمد عبداللہ رسول پوری سکریٹری جمعیۃ یوتھ کلب جمعیۃ علماء ہند کی والدہ محترمہ نے رسول پور لکھیم پور کھیری میںزندگی کی آخری سانس لی۔موصوفہ بہت ہی نیک دل اور مہمان نواز خاتون تھیں ، اولاد کی تربیت کی خداداد صفت سے متصف تھیں، ان کی محنت سے ان کے سبھی لڑکے عالم دین ہیں ۔ان کی نمازہ جنازہ میں شرکت کرنے کے لیے دفتر جمعیۃ علماء ہند سے مولانا حکیم الدین قا سمی ناظم عمومی جمعیۃ علماء ہند کی قیادت میں ایک وفد رسول پور پہنچا، جہاں مرحومہ کے صاحبزادگان بالخصوص قاری احمد عبداللہ رسول پوری اورڈاکٹر عبدالملک رسول پوری سے ملاقات کرکے صدر جمعیۃ علماء ہند مولانا محمود مدنی صاحب کی طرف سے تعزیتی خط سونپا۔صدر جمعیۃ علماء ہند نے اپنے خط میں مرحومہ کے لیے دعاء مغفرت اور لواحقین کو صبر کی تلقین کی ہے ۔
آج نماز جنازہ میں جمعیۃ علماء ہند کی طرف سے بڑی تعداد میں ذمہ داروں نے شرکت کی ، ناظم عمومی جمعیۃعلماء ہند کے علاوہ جمعیۃ علماء یوپی سے بالخصوص مفتی بنیامین مظفرنگر، مولانا یامین امروہہ ،مولانا مفتی ظفر فرخ آباد،مولانا اسجد لکھیم پوری ، پروفیسر نعمان شاہجہاں پوری ، مولانا سالم مراد آباد، مولانا ندیم دفتر جمعیۃ علماء یوپی،مولانا عبدالہادی ، مولانا نورالبشروغیرہ شامل تھے ۔ نماز جنازہ سے قبل مولانا حکیم الدین قاسمی نے مختصر خطاب کیا ۔نماز جنازہ میں بڑی تعداد میں علماء و صلحا موجود تھے جنھوں نے مولانا اسجد لکھیم پوری کی قیادت میں نماز جنازہ ادا کی
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مدیر محترم
اس پریس ریلیز کو شائع فرما کر شکر گزار کریں
نیاز احمد فاروقی
سکریٹری جمعیۃ علماء ہند
 
June 6, 2022