ماہ شعبان المعظم کا چاند نظر نہیں آیا
امارت شرعیہ ہند کا اعلان
نئی دہلی ۳/مارچ ۲۰۲۲ء
آج ابھی بعد نماز مغرب رؤیت ہلال کمیٹی امارت شرعیہ ہند کی میٹنگ زیر صدارت مولانا عبدالحق صاحب قاسمی، آرگنائزر جمعیۃ علماء ہند بمقام دفتر امارت شرعیہ ہند،۱۔بہادر شاہ ظفرمارگ نئی دہلی منعقد ہوئی۔
چاند دیکھنے کا اہتمام کیا گیا، دہلی میں مطلع قدرے ابر آلود ہے، چاندنظر نہیں آیا۔ ملک کے متعدد مقامات سے رابطہ کیا گیا، لیکن کہیں سے رویت کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
اس کے پیش نظر کمیٹی نے تیس کی رؤیت کا اعتبار کر کے اعلان کیا کہ ۵/مارچ۲۲۰۲ء بروز ہفتہ، ماہ شعبان المعظم ۳۴۴۱ھ کی پہلی تاریخ ہوگی۔
مدیر محترم!
اس پریس ریلیز کو شائع فرما کر شکرگزار کریں۔
(مولانا) اسعد الدین قاسمی
سکریٹری رؤیت ہلال کمیٹی امارت شرعیہ ہند