مرکزی دینی تعلیمی بورڈ جمعیۃعلماء ہند کی مجلس عاملہ کا اجلاس

مرکزی دینی تعلیمی بورڈ جمعیۃعلماء ہند کی مجلس عاملہ کا اجلاس
سمرکیمپ ، ورکشاپ ،تربیتی کیمپ اور ارتداد زدہ علاقوں میں امدادی مکاتب کے قیام پر زور

نئی دہلی ۔24؍ستمبر2022ء :مرکزی دینی تعلیمی بورڈ جمعیۃ علماء ہند کی مجلس عاملہ کا اہم اجلاس زیر صدارت حضرت مولانا مفتی ابوالقاسم صاحب نعمانی مہتمم و شیخ الحدیث دارالعلوم دیوبند و صدر مرکزی دینی تعلیمی بورڈ جمعیۃ علماء ہند بمقام مفتی کفایت اللہ ہال ۱۔بہادر شاہ ظفر مارگ نئی دہلی۔ ۲منعقد ہوا ۔ سابقہ کارروائی کی خواندگی بورڈ کے ناظم عمومی ونائب امیر الہند حضرت مفتی سید محمد سلمان منصورپوری صاحب نے کی ۔اجلاس میں موجودہ حالات اور تعلیمی ذمہ داریوں پر صدر جمعیۃ علماء ہند حضرت مولانا محمود اسعد مدنی صاحب نے خاص طورسے اظہار خیال فرمایا۔
ایجنڈے کے مختلف پہلوئوں پر غورو خوض کے بعد اجلاس میں اسکول کے طلبہ کے لیے سمر کیمپ اور تعلیم بالغان کورس کو جلد حتمی شکل دینے کافیصلہ ہوا ، نیز ارتداد زدہ علاقوںمیں نئے مکاتب قائم کرنے اور ان کی منظم نگرانی کی تاکیدکی گئی ۔
مجلس عاملہ نے اس سال یکم تا تیس رجب المرجب مطابق۲۵؍جنوری تا ۲۲؍فروری ۲۰۲۳ء ’ مکمل ایک ماہ دینی تعلیمی بیداری مہم منانے کا فیصلہ کیا ۔ علاوہ ازیں یہ بھی طے ہوا کہ مکاتب کے معلمین، ناظم و معاون حضرات کو بالترتیب تین اور دس یوم کی تربیت دی جائے گی ۔نیز حسب ضرورت نئے معلمین کے لیے سہ ماہی تربیتی پروگرام کا فیصلہ کیا گیا جس کو موثر ا ور منظم طریقے سے چلانے کے لیے ایک نگراں کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جس کا کنوینر مفتی محمد فضیل قاسمی آرگنائزر دینی تعلیمی بورڈ کو بنایا گیا ہے۔نیز جلد ہی دہلی و اطراف کے معلمین کے لیے مدرسہ باب العلوم جعفرآباد دہلی میں سہ روزہ تربیتی ورکشاپ منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا اوراسی طرح دوسرے صوبوں میں اس طرز کے پروگرام کا انعقاد عمل میںآئے گا ( ا ن شاء اللہ تعالی ٰ)
مجلس عاملہ نے ایک اہم فیصلے میں مکاتب کے نصاب کو جدید تعلیم سے ہم آہنگ کرنے کے امکانات پر غور کرنے کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دی ہے ، جس کے کنوینر مولاحکیم الدین قاسمی ناظم عمومی جمعیۃعلماء ہند ہوں گے ، جب کہ اس کمیٹی میں بطور رکن مولانا نیاز احمد فاروقی ، پروفیسرنعمان شاہ جہاں پوری،مولانا کلیم اللہ خاں فیض آبادی، مولانا عبدالقادر آسام، مفتی سید محمد عفان منصورپوری شامل ہیں، یہ کمیٹی دو ہفتے میں اپنی رپورٹ پیش کرے گی ۔ ورکنگ گروپ کی خالی جگہوں کو پر کرنے کے لیے ناظم عمومی جمعیۃعلماء ہند مولانا حکیم الدین قاسمی اور مفتی محمود باڈولی کو رکن منتخب کیا گیا ۔اجلاس صدر دینی تعلیمی بورڈ مفتی ابوالقاسم نعمانی صاحب کی دعاء پر ختم ہوا، اجلاس کے شروع میں مولانا محمد خالد گیاوی ناظم دینی تعلیمی بورڈ جمعیۃ علماء ہند نے بورڈ کی کارگزاریوں کی ایک جامع رپورٹ پیش کی، نیز مختلف صوبوں سے آئے ہوئے نمایندگان نے اپنے اپنے صوبوں کی کارگردگی پیش فرمائی جس پر اظہارِ اطمینان کیا گیا۔
مجلس عاملہ میں صدر اجلاس و ناظم عمومی مرکزی دینی تعلیمی بورڈ کے علاوہ مولانا محمود اسعد مدنی صدر جمعیۃ علماء ہند، مولانا رحمت اللہ میر کشمیری رکن شوری دارالعلوم دیوبند، مفتی محمود باڈولی گجرات، پروفیسر محمد نعمان شاہ جہاں پور، مولانا عبدالقادر آسام، مولانا مفتی محمد عفان منصورپوری امروہہ، مفتی جمیل الرحمن پرتاپ گڑھ، مولانا حافظ ندیم صدیقی مہاراشٹرا، مولانا مفتی روشن پونہ، مولانا ابراہیم شولہ پوری ،حافظ خلیق صابر ، مولانا رضوان قاسمی پٹنہ،مولانا خالد گشن گنجی، مولانا محبوب حسن آسام، مفتی شمس الدین بجلی،حافظ سید عاصم عبداللہ کرناٹک ،مولانا صہیب تامل ناڈو،مولاناعبداللہ خالد سہارن پور،مولانا امدادالاسلام بنگال،مولانا دائو د امینی دہلی،قاری عبدالسمیع دہلی ، مولانا نعمت اللہ قاسمی جھارکھنڈ، مولانا ایوب راجستھان،مولانا محمد اسعد راجستھان،مولانا محمد اسلام مدھیہ پردیش، مولانا خالد گیاوی ، مولانا جمال قاسمی وغیرہ شریک ہوئے۔

مدیر محتر م ا س پر یس ریلیز کو شائع فرما کر شکر گزار کریں۔
جاری کردہ
نیاز احمد فاروقی سکریٹری جمعیۃ علماء ہند
سکریٹری جمعیۃ علماء ہند
9312228470

 

Sept. 24, 2022