JYC Particiate in 18th National Jamboree at Pali Rajasthan

بھارت اسکاؤٹس اینڈ گائیڈز کی 18ویں نیشنل جمبوری تقریب کا صدر جمہوریہ ہند کے ہاتھوں افتتاح
جمعیۃ یوتھ کلب کی 182 رکنی ٹیم اس جمبوری میں حصہ لے رہی ہے
نوجوانوں کی تعمیر ملک کی تعمیر : صدر جمعیۃ مولانا محمود اسعد مدنی کا تہنیتی پیغام /


جے پور/ دہلی  ۵ جنوری : پالی ضلع کے روہٹ میں 18ویں قومی اسکاؤٹ اینڈ گائیڈ جمبوری کے افتتاح کے ساتھ ینگ انڈیا کی جھلک دیکھی گئی۔ اس میں ہندوستان سمیت مختلف ممالک کے 37 ہزار سے زائد اسکاؤٹس اور گائیڈز حصہ لے رہے ہیں۔ ’ایک بھارت، شریشٹھ بھارت‘ کے موضوع پر ایک ثقافتی پروگرام بھی منعقد کیا گیا۔ اسے دیکھ کر ایسا لگا کہ پورے ہندوستان کی ثقافت اور لوک فن ایک اسٹیج پر جمع ہو گئے ہیں

اس موقع پر ہندستانی مسلمانو ں کی نمائندہ تنظیم جمعیۃ علماء ہندکے تحت قائم ادارہ جمعیۃ یوتھ کلب کی 182 رکنی ٹیم اپنے سیکریٹری قاری احمد عبدللہ صاحب، ماسٹر ہدایت اللہ اور مولانا واصف کی قیادت میں اس جمبوری میں حصہ لے رہی ہے، ٹیم کے ساتھ کئی ٹرینرس بھی شامل ہیں۔ اس کے علاوہ جمعیۃ چلڈرن ولیج انجار کے تین طلبہ بلوچ مشتاق، انصاری سمیع اللہ ،فیضان احمد بھی جمبوری میں شامل ہیں۔جمعیۃ  یوتھ کلب کے نوجوان اپنا پروگرام 8 جنوری کو پیش کریں گے، اس موقع پر جمعیۃ علماء ہند کے جنرل سکریٹری مولانا حکیم الدین قاسمی بھی شریک ہوں گے۔

4 جنوری کو صدر جمہوریہ ہند شریمتی دروپدی مرمو جی کے ہاتھوں اس کا 66ویں جمبوری  افتتاح عمل میں آیا جو 10 جنوری تک چلے گی جس میں الگ الگ ریاستوں کی ٹیم اپنے یہاں کے مختلف ثقافتی اور روایتی پروگرام پیش کریں گے۔ اس پروگرام میں دوسری ٹیموں کی طرح جمعیۃ یوتھ کلب کی کلر پارٹی اور مارچ پاسٹ کی ٹیم نے صدر جمہوریہ ہند کو سلامی پیش کی۔ اسکی قیادت جمعیت یوتھ کلب بنار س نے کی۔

یہ ایک ایسا موقع ہے کہ جس میں پورے ملک کے کونے کونے کے لوگ مختلف زبان بولنے والے، مختلف مذہب اور رنگ و نسل کے لوگ ایک جگہ جمع ہیں جو ہمارے ملک کی شناخت کثرت میں وحدت کی ایک مثال ہے۔
صدر جمہوریہ نے تقریب میں بھارت سکاؤٹس اینڈ گائیڈز کا پرچم لہرایا۔ صدر نے جمبوری پریڈ کا نظارہ کیا۔ انھوں نے بھارٹ اسکاوٹ اینڈ تنظیم کے ذریعہ سخت نظم و ضبط اور لگن کے ساتھ معاشرے کی خدمت کرنے پر مبارکباد دی۔ صدر جمہوریہ نے کہا کہ کووڈ-19 کی وبا کے دوران بھارت اسکاؤٹس اور گائیڈز نے معاشرے کی خدمت میں مثالی ہمت کا مظاہرہ کیا ہے۔ انہوں نے موسمیاتی تبدیلیوں کے منفی اثرات کے فوری تدارک کے  اقدامات پر بھی زوردیا۔
اپنے تہنیتی پیغام میں جمعیۃ علماء ہند کے صدر مولانا محمود اسعد مدنی نے جمعیۃ  یوتھ کلب اور دیگر اداروں  کے نوجوانوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے اور امید ظاہرکی ہے کہ وہ اپنی کاردگری کے ذریعہ اپنی اہمیت کا لوہا منوائیں گے۔ انھوں نے کہا کہ نوجوان قوم کے مستقبل کے معمار ہیں۔ اس لیے ضروری ہے کہ وہ مستقبل میں ملک او معاشرے کو درپیش چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کے لیے اپنے آپ پر مکمل اعتماد کے ساتھ آگے بڑھیں۔
اس موقع پر وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت نے مختلف ریاستوں اور گھانا، ملائیشیا، سعودی عرب، بنگلہ دیش، سری لنکا، مالدیپ، نیپال سمیت مختلف ممالک سے آنے والے سکاؤٹ گائیڈز اور اہلکاروں کا خیرمقدم کیا۔واضح ہو کہ پالی ضلع کے تحت واقع روہٹ میں 220 ہیکٹیئرس علاقے میں سبھی سہولتوں سے آراستہ اور تین ہزار پانچ سو خیموں والا ایک اسمارٹ جمبوری گاؤں قائم کیا گیا ہے۔ اس تقریب میں بھارتی فضائیہ کی کرتب دکھانے والی ٹیم سوریہ کِرن بھی اپنی کارکردگی کامظاہرہ کرے گی۔ اسکے علاوہ بی ایس ایف اور اونٹوں کادستہ بھی اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے۔ نیشنل جمبوری نوجوان اسکاؤٹس کو ایک پلیٹ فارم فراہم کرے گا، جہاں وہ اپنے رسم و رواج، کھانے پینے کی عادتوں، دستکاری اور مذہبی رسوم سے ایک دوسرے کو واقف کراسکیں گے۔
مدیر محترم اس پر یس ریلیز کو شائع فرما کر شکر گزار کریں
نیاز احمد فاروقی
سکریٹر ی جمعیۃ علما ء ہند

 

Jan. 5, 2023


Related Press Releases