پولس کی حفاظت میں وحشت ا نگیزقتل اسٹیٹ مشنری کی ناکامی اورشرمناک عمل
مولانا محمود اسعد مدنی صدر جمعیۃعلماء ہند
نئی دہلی 16 اپریل
جمعیۃ علماء ہند کے صدر مولانا محمود اسعد مدنی نے اترپردیش کے الہ آباد میں پولس کی حفاظت کے باوجود عتیق احمد اور ان کے بھائی کے وحشیانہ قتل کو لاء اینڈ آرڈر اور اسٹیٹ مشنری کی مکمل ناکامی بتایاہے۔ مولانا مدنی نے کہا کہ جو کچھ وہاں پیش آیا ، وہ ملک اور انسانیت کے لیے شرمناک ہے۔ اگر اس ملک میں قانون کی پاسداری نہیں ہوگی، تو ہر طرف انارکی پھیل جائے گی اور شرپسندی اور خون خرابے کا راج قائم ہوجائے گا۔
مولانا مدنی نے کہا کہ اگر کوئی مجرم ہے تو اس کے جرم اور سزا کا فیصلہ عدالت کرے گی، قانون کو ہاتھ میں لینا چاہے وہ پولس کے ذریعہ ہو یا عوام کے ذریعہ جمہوریت اور آئین کی تحقیر اور خود میں ایک مجرمانہ عمل ہے۔
مولانا مدنی نے مطالبہ کیا کہ اس پورے معاملے کی سپریم کورٹ کی نگرانی میں تحقیق کی جائے اور جو لوگ اس میں ملوث ہیں ان کے خلاف مقدمہ چلایا جائے۔ مولانا مدنی نے اس واقعہ کے ما بعد لوگوں میں پیدا شدہ بے چینی اور عدم اعتماد کی فضا کے تناظر میں ملک کے وزیر اعظم اور وزیر داخلہ کو متوجہ کیا ہے کہ وہ اس کے تدارک کے لیے ہر ممکن ضروری اقدام کریں۔ مولانا مدنی نے لوگوں سے بھی اپیل کی کہ وہ امن و امان بنائے رکھیں اور کسی بھی حالت میں انارکی کا حصہ نہ بنیں
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مدیر محترم !
اس پر یس ریلیز کو شائع فرما کر شکر گزار کریں
نیاز احمد فاروقی
سکریٹری جمعیۃ علماء ہند
The brutality and murder of the State Missionary in police protection is a shameful and shameful act
April 16, 2023