Five Minors Among Seven Innocent Individuals Acquitted in Mewat Violence Case

Five Minors Among Seven Innocent Individuals Acquitted in Mewat Violence Case

Families Express Gratitude to Jamiat President Maulana Mahmood Madani

New Delhi, February 15, 2025: Dr. Priyank Jain, Principal Magistrate of the Juvenile Justice Board, Nuh, has acquitted five minors of all charges. Additionally, the Nuh Sessions Court has dismissed cases against two adults, Mohammad Majlis (Jai Singhpur) and Mehboob (Jai Singhpur).
The prosecution (State Government) presented a weak case, as no CCTV footage provided evidence of the accused’s involvement. Furthermore, there was no call location or CDR record to establish the presence of the minors at the crime scene, nor was any incriminating material recovered from them. The accused were neither arrested from the site of the incident nor apprehended at the time of the event. Moreover, witnesses failed to identify the children during cross-examination.
In light of these facts, the court found no substantial evidence linking the minors to the case, leading to their acquittal and the release of their bail bonds. The Probation Officer of Nuh has been instructed to prepare an Individual Care Plan for the minors as per the provisions of the law. Additionally, the case records will be maintained under Section 24(2) of the Juvenile Justice Act 2015 and Rule 14 of the Juvenile Justice Rules 2016. After completing the necessary formalities, the case file will be sent to the record room.
Advocate Tahir Rupadia and his legal team represented the innocent individuals on behalf of Jamiat Ulama-i-Hind. The families of the acquitted individuals expressed their heartfelt gratitude to Jamiat Ulama-i-Hind. It is worth mentioning that following the violence in Nuh, Mewat, on July 31, 2023, hundreds of people were arrested, most of whom were innocent. Seeking justice, their families approached Jamiat Ulama-i-Hind’s General Secretary, Maulana Hakeemuddin Qasmi, requesting legal assistance. After consultations with local Jamiat representatives, legal aid was initiated.
Under the supervision of Jamiat Ulama-i-Hind’s Secretary and Supreme Court Advocate Maulana Niaz Ahmed Farooqui, a dedicated team of lawyers was formed, including Advocate Tahir Rupadia, Advocate Haroon, and their team, to handle the cases. Jamiat Ulama-i-Hind is currently pursuing 663 cases related to the Nuh violence, securing bail in 645 of them.

 

میوات تشدد میں ماخوذ 5نابالغ سمیت 7بے گناہ افرادباعزت بری

اہل خانہ کاصدر جمعیۃ علماء ہند مولانا محمود اسعدمدنی سے اظہار تشکر

نئی دہلی،۱۵ ؍ فروری ۲۰۲۵ء: نوح کی جوینائل جسٹس بورڈ کے پرنسپل مجسٹریٹ ڈاکٹر پریانک جین نے پانچ نابالغ بچوں کو تمام مقدمات سےبری کردیا ہے ۔ ساتھ ہی نوح سیشن کورٹ نے دو بالغ افراد محمد مجلس (جے سنگھ پور) اور محبوب (جے سنگھ پور) کے خلاف جاری مقدمات کو خارج کردیا ۔

عدالت میں استغاثہ( ریاستی حکومت) کے استدلال میں کافی خامیاں پائی گئیںبالخصوص کسی سی سی ٹی وی فوٹیج میں ملزمین کے ملوث ہونے کاکوئی ثبوت نہیں ہے۔ مزید یہ کہ نابالغ ملزمان کی جائے وقوع پر موجودگی ثابت کرنے کے لیے کوئی کال لوکیشن یا سی ڈی آر ریکارڈ موجود نہیں اور نہ ہی ان سےکچھ برآمد ہواہے، جب کہ یہ بچے نہ تو جائے وقوع سے گرفتار کیے گئے اور نہ ہی سانحہ کےوقت انہیں پکڑا گیا۔دوسری طرف گواہان نے جرح کے دوران بیان دیا کہ وہ ان بچوں کی شناخت نہیں کر پارہے ہیں۔

مندرجہ بالا تفصیل کی روشنی میں بچوں کے ملوث ہونے پر شک و شبہ ہے۔ لہٰذا عدالت سے تمام بچوں کو الزامات سے بری کیا جاتا ہے اور ان کے ضمانتی مچلکے واپس کیے جانے کا حکم دیا جاتا ہے۔ پروبیشن آفیسرنوح کو ہدایت دی جاتی ہے کہ وہ بچوں کے لیے ’انفرادی نگہداشت منصوبہ‘ (Individual Care Plan) فارم تیار کریںجیسا کہ قانون میں درج ہے۔مزید برآں بچوں کے مقدمے کا ریکارڈ سیکشن 24(2) جیوینائل جسٹس ایکٹ 2015 اور رول 14 جیوینائل جسٹس رولز 2016 کے مطابق محفوظ کیا جائے۔ ضروری کارروائی مکمل کرنے کے بعد فائل کو ریکارڈ روم بھیج دیا جائے۔

ان بے قصور افراد کی طرف سے جمعیۃ علماء ہند کے وکیل ایڈوکیٹ طاہر روپڑیا اور ان کی ٹیم نے مقدمات کی پیروی کی۔ اہل خانہ نے جمعیۃ علماء ہند کے صدر مولانا محمود اسعدمدنی کا شکریہ ادا کیا ہے۔واضح ہو کہ31 جولائی 2023 کو نوح میوات میں ہونے والے تشدد کے بعد سیکڑوں افراد کو گرفتار کیا گیا تھا، جن میں اکثریت بے قصوروں کی تھی۔ گرفتاری کے بعد اہل خانہ نے جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء ہند مولانا حکیم الدین قاسمی کی قیادت میں ایک وفد سے ملاقات کرکے انصاف میں مدد کی درخواست کی تھی۔ چنانچہ مقامی جمعیۃ کے ذمے داروں کے ساتھ مشاورت کے بعد قانونی مدد کا آغاز کیا گیا۔جمعیۃ علماء ہند کے سکریٹری اور سپریم کورٹ کے وکیل مولانا نیاز احمد فاروقی کی نگرانی میں وکلاء کی ایک ٹیم تشکیل دی گئی جس میں ایڈوکیٹ طاہر روپڑیا، ہارون ایڈوکیٹ اور ان کی ٹیم کو مقدمات کی پیروی کی ذمہ داری دی گئی۔ جمعیۃ علماء ہند اس وقت نوح تشدد کے 663 مقدمات کی پیروی کر رہی ہے، جن میں سے 645 مقدمات میں ضمانت حاصل کر لی گئی ہے۔ مولانا یحییٰ کریمی (جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء متحدہ پنجاب) نے بھی اس موقع پر مولانا محمود مدنی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ عدالت سے اس فیصلے سے انصاف کو تقویت ملی ہے ۔

 

Feb. 15, 2025


Related Press Releases