Jamiat delegation visits Sambhal, meets police officials. Demands Justice, Compensation for Victims, and Arrest of Vishnu Jain.

Jamiat delegation visits Sambhal, meets police officials. Demands Justice, Compensation for Victims, and Arrest of Vishnu Jain.

New Delhi, November 25:

Acting on the directives of its President, Maulana Mahmood Madani, central delegation of Jamiat Ulama-i-Hind today visited Sambhal to address the recent incidents of police violence. Led by General Secretary Maulana Hakimuddin Qasmi, the delegation met with community leaders and Jama Masjid authorities at Usama Mosque, Mohalla Kotla, Sambhal. They expressed profound grief and anger over the police firing that claimed four lives and assured comprehensive legal and constitutional support for the victims and their families.
During itsvvisit, the delegation held meetings with senior police officials, including District Collector, Superintendent of Police and SDM, to strongly protest the use of excessive force and the arbitrary arrests of innocent individuals.
The delegation highlighted disturbing details of the incident. It was reported that during a survey of the Jama Masjid, four Muslim youths lost their lives due to police firing. Subsequently, several men and women from the community were unjustly detained. But shockingly, no action has been taken against Vishnu Jain, lawyer who allegedly led provocative slogans that escalated the situation into violence. Instead, the victims' community is being targeted with indiscriminate arrests, raising serious concerns about bias and misuse of authority.
The Jamiat delegation demanded fair and impartial judicial inquiry into the incident, immediate suspension and strict action against police officers responsible for murders of citizens, and arrest of Vishnu Jain for his role in inciting violence. The delegation also demanded compensation of ₹50 lakh for the families of each victim.
The delegation reaffirmed Jamiat Ulama-i-Hind’s commitment to standing by the victims and their families, vowing to exhaust every constitutional and legal avenue to ensure justice.
The delegation included Maulana Ghayoor Ahmed Qasmi, Maulana Alauddin Qasmi (Hapur), Maulana Ziaullah Qasmi, Advocate Mirza Aqib Baig, and other key members of Jamiat Ulama-i-Hind. They were joined by local leaders, including Hafiz Shahid, President of Jamiat Ulama Sambhal, Maulana Nadeem Akhtar, Maulana Abdul Ghafoor, Dr. Rais, and Mohammad Rehan.

 

جمعیۃ علماء ہند کا وفد سنبھل پہنچا، پولس افسران سے ملاقات کی ،وشنو جین کی گرفتاری اور متاثرین کے اہل خانہ کے لیے انصاف و معاوضے کا مطالبہ

نئی دہلی، 25 نومبر: جمعیۃ علماء ہند کے صدر مولانا محمود اسعد مدنی کی ہدایت پر آج جمعیۃ علماء ہند کا ایک مرکزی وفد سنبھل پہنچا۔ مولانا حکیم الدین قاسمی (ناظم عمومی جمعیۃ علماء ہند) کی سربراہی میں وفد نے مسجد اسامہ محلہ کوٹلہ سنبھل میں بعد نماز عصر جامع مسجد کے ذمہ داران اور عمائدین شہر سے ملاقات کر کے حالیہ پولیس فائرنگ کے واقعات پر گہرے صدمے اور ناراضی کا اظہار کیا اور متاثرین کے لیے ہر ممکن آئینی اقدامات کی یقین دہانی کرائی۔ وفد نے پولس افسران بالخصوص ضلع کلکٹر،پولس کپتان اور ایس ڈی ایم سے ملاقات کی اور پولس تشدد پر سخت اعتراض ظاہر کیا او رکہا کہ بے قصوروں کی گرفتاری پر روک لگائی جائے ۔

وفد کو بتایا گیا کہ سنبھل میں جامع مسجد کے سرو ے کے دوران پولس فائرنگ میں چار مسلمانوں کے قتل اور پھر مسلم مرد وعورت کی بے جا گرفتاری نے ملک کے قانونی نظام کو سرمشار کردیا ہے ۔ حیرت ہے کہ غیر مسلم فریق کے وکیل وشنو جین کی قیادت میں اشتعال انگیز نعروں کی وجہ سے پرتشدد حالات پیدا ہوئے ،لیکن اشتعال انگیز نعرہ لگانے والے اور اس کی قیادت کرنےو الے وشنو جین کے خلاف کوئی کارروائی نہیں ہورہی ہے ، اس کے برعکس جس کمیونٹی کے نوجوانوں کو گولیوں سے بھون دیا گیا ، اسکے مردو خواتین کو بے دریغ گرفتار کیا جارہا ہے ۔ ایسا لگتا ہے کہ یہاں انصاف کی آنکھوں میں سلائی پھیر دی گئی ہےاورانصاف کرنے والے ہی ظلم و ستم کے طرف دار بن گئے ہیں ۔وفد نے پولس افسران کے سامنے مطالبہ کیا کہ واقعے کی غیر جانبدارانہ عدالتی تحقیقات کا حکم دیا جائے۔متاثرین کے اہل خانہ کو فی کس 50 لاکھ روپے معاوضہ فراہم کیا جائےاور اشتعال انگیزی کے ذمہ دار وشنو جین اور قصور وار پولیس افسران کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔

جمعیۃعلماء ہند کے وفد نے مقامی ذمہ داروں سے ملاقات میں اس یقین کا اعادہ کیا کہ وہ سنبھل کے مظلوم عوام کے ساتھ ہمیشہ رہیں گے اورجس طرح’ بلڈوزر بربریت‘ پر سپریم کورٹ کے ذریعہ قد غن لگائی گئی ، اسی طرح قصور وار پولس افسران کو کیفر کردار تک پہنچانے کے لیے آئین ا ور قانون کے ہر ممکن وسائل کا استعمال کیا جائے گا۔وفد میں ناظم عمومی جمعیۃ علماءہند کے علاوہ مولانا غیور احمد قاسمی ، مولانا علاء الدین قاسمی ہاپوڑ، مولانا ضیاء اللہ قاسمی اور ایڈوکیٹ مرزا عاقب بیگ شامل ہیں۔ اس کے علاوہ حافظ شاہد صدر جمعیۃ علماء سنبھل ،مولانا ندیم اختر، مولانا عبدالغفور، ڈاکٹر رئیس، محمد ریحان کے علاوہ مقامی جمعیۃ علماء کی پوری ٹیم ہمراہ تھی ۔

Nov. 25, 2024


Related Press Releases