Jamiat Youth Club Members Provide Tireless Service to Hajj Pilgrims
Jamiat president Maulana Madani lauds efforts
New Delhi, May 19, 2024 - Since May 9, young Rovers from the Jamiat Youth Club Bharat Scout and Guide have been tirelessly serving Hajj pilgrims in New Delhi. Organized by Bharat Scout and Guide, these dedicated volunteers are leading efforts to support departing pilgrims at Haj House Turkman Gate Old Delhi and the Airport. Their unwavering commitment has earned them a significant and respected identity. This initiative has been designated the 'National Level Hajj Service Camp' by Bharat Scout and Guide.
Today, the third batch of Jamiat Youth volunteers was warmly welcomed at the head office of Bharat Scout and Guide in New Delhi, while heartfelt farewells were given to the first and second batches. The event was graced by notable figures including Maulana Hakeemuddin Qasmi, General Secretary of Jamiat Ulama-i-Hind, Qari Ahmad Abdullah, Secretary of Jamiat Youth Club, Analendra Sarma, Assistant Joint Director Northern Region Scout and Guide, Karnel Singh, Leader Trainer Scout Delhi State, and Mufti Zakir Qasmi from the Office of Jamiat Ulama-i-Hind. The young volunteers received encouragement and motivation throughout the event.
During the opening session, new team members were introduced and briefed on their responsibilities. The farewell ceremony was a poignant moment for the departing team, where they shared their experiences and insights, reflecting on their time spent serving the pilgrims.
Speaking on this occasion, Maulana Hakeemuddin Qasmi highlighted the significant impact the volunteers have made in serving the pilgrims this year, in collaboration with the Hajj Committee and Bharat Scout and Guide. Their tireless efforts and compassionate service have inspired many pilgrims. He expressed confidence that this third batch will continue their exemplary service until the end of the departure session. The Bharat Scouts and Guides organization has always emphasized the importance of community service and helping those in need. This initiative is a testament to their core values of compassion, solidarity, and selfless service.
Maulana Qasmi also conveyed a message from Maulana Mahmood Asad Madani, President of Jamiat Ulama-i-Hind, to the youth. Maulana Madani in his message, welcomed the pilgrims and praised the young volunteers for their day-and-night dedication. Maulana Madani stated that these volunteers are entitled to a double reward: one for their service to the travelers and another for their service to those in the way of Allah. He emphasized that if the spirit of service and self-identity is nurtured among the youth, no community can have better resources than they do. Jamiat Ulama is committed to uniting and empowering this formidable force.
At the event, Jamiat Youth Club presented a welcome kit to all camp staff and officials. Qari Ahmad Abdullah Rasool Puri, Secretary of Jamiat Youth Club, stated that this is the third batch, which will serve the pilgrims until May 25. From May 13 to 19, 60 Rovers from Hapur, Muzaffarnagar, Amroha, and Bijnor participated. The third shift, from May 19 to 26, has commenced with 60 Rovers from Mewat, Ghaziabad, and Bijnor. He also mentioned that 11 guides (girls) have been appointed to assist women going for Hajj without her blood relative. The event was also attended by Maulana Wasif, Master Waz Aman, Maulana Noorul Bashar, Maulana Talib, Master Khalid, Master Ameer Alam, Master Asif, and Maulana Rafaqat from the main office of Jamiat Youth Club.
जमीअत यूथ क्लब के सदस्य दिन-रात हज यात्रियों की सेवा में लगे हुए हैं
جمعیۃ یوتھ کلب کے ممبران عازمین حج کی خدمات میں شب و روز مصروف
صدر جمعیۃ علماء ہند مولانا محمود اسعد مدنی نے اپنے پیغام میں رضاکاروں کی حوصلہ افزائی کی
نئی دہلی ۱۹؍مئی ۲۰۲۴ ء جمعیۃ یوتھ کلب بھارت اسکاؤ ٹ اینڈ گائیڈ کے تین ضلعوں کے نوجوان روورس 9 مئی سے لگاتار دہلی میں آنے والے عازمین حج کی خدمت انجام دے رہے ہیں۔ بھارت اسکاؤٹ اینڈ گائیڈ کے زیر اہتمام یہ نوجوان حج ہاؤس ترکمان گیٹ اور ائیرپورٹ پر حاجیوں کے تعاون میں پیش پیش رہتے ہیں، اس سلسلے میں ان نوجوانوں نے اپنی ایک شناخت بنائی ہے۔ بھارت اسکاؤٹ اینڈ گائیڈ کی طرف سے اس پروگرام کا نام’ نیشنل لیول حج سروس کیمپ‘ رکھا گیا ہے۔
آج بھارت اسکاؤٹ اینڈ گائیڈ کے مرکزی دفتر نئی دہلی میں جمعیۃ یوتھ کی تیسری کھیپ کا استقبال کیا گیا اور پہلی اور دوسری کھیپ کو الوداعیہ دیا گیا۔اس موقع پر جمعیۃعلماء ہند کے جنرل سکریٹری مولانا حکیم الدین قاسمی اور جمعیۃ یوتھ کلب کے سکریٹری قاری احمد عبداللہ رسول پوری، آلیند شرما اسسٹنٹ جوائنٹ ڈائریکٹر ناردرن ریجن بھارت اسکاؤٹ اینڈ گائیڈ، کرنیل سنگھ لیڈر ٹرینر اسکاؤٹ دہلی اسٹیٹ اور مفتی ذاکر قاسمی دفتر جمعیۃ علماء ہند بھی موجود تھے۔ اس تقریب میں نوجوان رضاکاروں کی حوصلہ افزائی کی گئی۔ افتتاحی سیشن کے دوران ٹیم کے نئے ارکان کا تعارف کرایا گیا اور ان کی ذمہ داریوں کے بارے میں بتایا گیا۔ رخصت ہونے والی ٹیم کے لیے الوداعی تقریب ایک پُرجوش لمحہ تھا، جہاں انھوں نے اپنے تجربات پیش کیے۔
اس تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جمعیۃ علماء ہند کے جنرل سکریٹری مولانا حکیم الدین قاسمی نے کہاکہ ہمارے رضاکاروں نے اس بار حج کمیٹی اور بھارت اسکاؤٹ اینڈ گائیڈ کے اشتراک سے عازمین کی خدمت کے میدان میں اپنی ایک شناخت بنائی ہے۔ ان کی انتھک کوششوں اور ہمدردانہ خدمات نے بہت سارے عازمین کو متاثر کیا ہے۔ یہ تیسری کھیپ ان شاء اللہ روانگی سیشن کے اخیر تک خدمت انجام دے گی ۔بھارت سکاؤٹس اینڈ گائیڈز نے ہمیشہ کمیونٹی سروس اور ضرورت مندوں کی مدد کی اہمیت پر زور دیا ہے۔ یہ اقدام ان کی ہمدردی، یکجہتی اور خود سے بڑھ کر خدمت کی بنیادی اقدار کا ثبوت ہے۔
ناظم عمومی جمعیۃ علماء ہند نے اس موقع پر جمعیۃ علماء ہند کے صدر مولانا محمود اسعد مدنی کا پیغام بھی نوجوانوں کو سنایا کہ انھوں نے عازمین حج کا استقبال کیا ہے اور ان نوجوانوں کی ستائش کی ہے کہ جو شب وروز عازمین کی خدمت انجام دے رہے ہیں، مولانا مدنی نے کہا کہ وہ دوہرے اجر کے حق دار ہو ں گے، پہلا اجر تو لوگوں کی خدمت کی وجہ سے ہے اور دوسرا اجر اللہ کی راہ میں نکلنے والوں کی خدمت کے عوض ہو گا ۔مولانا مدنی نے کہا کہ نوجوانوں میں خدمت کا اسپرٹ اور خود کی شناخت پیدا ہو جائے تو ان سے بہتر وسائل کسی قوم کے پاس نہیں ہوسکتے۔ جمعیۃعلماء اسی قوت کو یک جاکرنے کا کام کررہی ہے۔
تقریب میں کیمپ کے سبھی عملے اور ذمہ داروں کو جمعیت یوتھ کلب کی جانب سے ایک کٹ دی گئی جس میں انہیں ٹوپی، بیگ، بوتل اور ٹی شرٹ پیش کیا گیا۔ سکریٹری جمعیۃ یوتھ کلب قاری احمد عبداللہ رسول پوری نے کہا کہ یہ ہماری تیسری کھیپ ہے جو آنے والی 25 تاریخ تک حاجیوں کی خدمت انجام دے گی، انھوں نے بتایا کہ پہلی شفٹ 8 سے 13 مئی تک تھی جس میں ضلع باغپت، سہارنپور، شاملی سے 60 روورس شامل ہوئے پھر دوسری شفٹ جو 13 سے19 مئی تک تھی، اس میں ضلع ہاپوڑ، مظفرنگر، امروہہ، بجنور سے 60 روورس نے خدمت انجام دیں اور تیسری شفٹ 19 سے 26 تک ہوگی جس میں میوات، غازی آباداور بجنور سے 60 روورس کی ڈیوٹی شروع ہوئی ہے۔ مولانا قاری احمد عبداللہ نے بتایاکہ بغیر محرم حج کے لیے جانے والی خواتین کے لیے گیارہ گائیڈس ( لڑکیاں) مقرر کی گئی ہیں ۔ اس موقع پر جمعیۃ یوتھ کلب کے مرکزی دفتر سے مولانا واصف، ماسٹر وعظ امن، مولانا نورا لبشر، مولانا طالب، ماسٹر خالد ، ماسٹر امیر عالم ، ماسٹرآصف، مولانا رفاقت بھی موجود تھے ۔
مدیر محترم اس پر یس ریلیز کو شائع فرما کر شکر گزار کریں
نیاز احمد فاروقی
سکریٹر ی جمعیۃ علما ء ہند
Related Press Releases