Director General of the League of Parliamentarians for Al-Quds Dr. Muhammad Makram Balawi arrives Jamiat Office at New Delhi
New Delhi, August 24 — Dr. Muhammad Makram Balawi, Director General of the League of Parliamentarians for Al-Quds, today arrived Jamiat Ulama-i-Hind office in New Delhi. During his visit, he met with the President of Jamiat Ulama-i-Hind, Maulana Mahmood Asa’d Madani. Dr. Balawi, originally from Palestine and currently residing in Jordan, is a prominent leader of several movements related to Al-Quds (Jerusalem).
During the meeting, Dr. Balawi discussed the current situation in Palestine, emphasizing the sacrifices made by the Palestinian people, who have given their lives and the lives of their loved ones, yet have never compromised on their homeland or faith. He stated, "Our struggle is for the protection of the oppressed and our homeland. In other parts of the world, when foreign forces attacked, they had forests and mountains to retreat to, but we have nothing. Despite this, our resolve remains strong, and we are confident that one day we will succeed." He praised India's longstanding pro-Palestine policy and noted that the people and government of India understand the sentiments of Palestinians. He also commended the history, sacrifices, and humanitarian efforts of Jamiat Ulama-i-Hind.
Maulana Mahmood Asa’d Madani warmly welcomed Dr. Balawi, stating, "Jamiat Ulama-i-Hind has been a staunch supporter of the Palestinian cause. We will continue to do whatever is possible on humanitarian and religious grounds to protect Al-Quds. Our country's policy has always been to support the oppressed. This ideology is intrinsic to our nation's identity, and any deviation from it would tarnish that identity." He further remarked, "Jamiat Ulama-i-Hind is against all forms of terrorism, especially genocide and state terrorism, which are blots on the face of humanity."
On this occasion, Jamiat Ulama-i-Hind Secretary Maulana Niaz Ahmad Farooqi elaborated on the organization's stance, expressing deep concern over the continuous killing of innocent children and civilians in Palestine. "Whether day or night, we are deeply saddened and concerned by the news of such atrocities. We pray for a ceasefire soon so that the path to peace may be paved." Maulana Dr. Abdul Malik Rasoolpuri and others from the Jamiat Ulama-i-Hind office were also present during the meeting.
Dear editor
Please publish this press note and oblige
Niaz A. Farooqui
Secretary Jamiat Ulama-i-Hind
لیگ آف پارلیامنٹیرین برائے القدس کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر محمد مكرم بلعاوی کی دفتر جمعیۃ علماء ہند آمد
نئی دہلی ۲۴ اگست ڈائریکٹرجنرل ، لیگ آف پارلیامینٹرین برائے القدس ڈاکٹر محمد مكرم بلعاوی آج جمعیۃ علماء ہند کے دفتر نئی دہلی پہنچے اور انھوں نے یہاں جمعیۃ علماء ہند کے صدر مولانا محمود اسعد مدنی سے ملاقات کی ۔محمد مکرم بلعاوی اصلاً فلسطین کے رہنے والے ہیں ، جن کا موجودہ وطن اردن ہے ۔ وہ القدس سے متعلق کئی تحریکات کے سربراہ بھی ہیں ۔ ملاقات کے دوران انھوں نے فلسطین میں جاری موجودہ صور ت حال پر تبادلۂ خیال کیا اور کہا کہ فلسطین کے لوگوں نےاپنی اور اپنے اقربا کی جانوں کی قربانی دی ہے، لیکن انھوں نے اپنے وطن اور ایمان سے سودا نہیں کیا ۔ ہماری جد وجہد مظلوموں کی جان بچانے اور اپنے وطن کی حفاظت کے لیے ہے ۔ دنیا میں دوسرے مقامات پر باہری طاقتوں نے حملہ کیا تو ان کے پاس چھپنے کے لیے جنگلات اور پہاڑ تھے ، لیکن ہمارے پاس کچھ نہیں ہے ۔ پھر بھی ہمارا عزم بلند ہے اور ہمیں یقین ہے کہ ہم ایک دن کامیاب ہو ں گے ۔ انھوں نے ہندستان کی فلسطین حامی قدیم پالیسی کی ستائش کی اور کہا کہ یہاں کے لوگ اور عوام ہمارے جذبات کو سمجھتے ہیں ۔ انھوں نے جمعیۃ علماء ہند کی تاریخ و قربانی اور انسانی جد وجہد کی بھی تعریف کی ۔
اس موقع پر صدر جمعیۃ علماء ہند مولانا محمود اسعد مدنی نے ان کا استقبال کیا اور کہا کہ جمعیۃ علماء ہند روز اول سے فلسطینی کاز کی معاون اور حامی جماعت ہے ۔ ہم القدس کی حفاظت کے لیے انسانی اور دینی بنیاد پر جو بھی ممکن ہے کرتے ہیں اور کرتے رہیں گے ۔ ہمارے ملک کی پالیسی ہمیشہ مظلوموں کی حمایت کی رہی ہے، یہ ایسی فکر اور آئیڈلوجی ہے جس سے اگر ملک ہٹ جائے تو اس کی شناخت خراب ہوگی۔ انھوں نے کہا کہ جمعیۃ علماء ہند ہر طرح کی دہشت گردی کے خلاف ہے ، بالخصوص نسل کشی اور ریاستی دہشت گردی انسانیت کے ماتھے پر ایک بدنما داغ ہے۔اس موقع پر جمعیۃ علماءہند کے سکریٹری مولانا نیاز احمد فاروقی نے انگریزی میں جمعیۃ علماء ہند کا موقف تفصیل سے پیش کیا ۔انھوں نے کہا کہ دن ہو یا رات ہم سب ہمہ وقت بچوں اور معصوں کے قتل کی خبر پا کر بہت رنجیدہ اور فکر مند رہتے ہیں اور ہماری دعاء ہے کہ جلد ازجلد جنگ بندی ہو تا کہ امن کی راہ ہموار ہوسکے ۔اس موقع پر جمعیۃ علماء ہند کے دفتر سے مولانا ڈاکٹر عبد الملک رسو ل پوری وغیرہ بھی موجود تھے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مدیر محترم اس پر یس ریلیز کو شائع فرما کر شکر گزار کریں
نیاز احمد فاروقی ،سکریٹر ی جمعیۃ علما ء ہند
Related Press Releases