Social and educationists leaders Launches a Platform to Combat communalism and hate
New Delhi, October 21: A significant gathering of prominent social and educational figures convened today at the Madani Hall of the Jamiat Ulama-i-Hind office in New Delhi , at the invitation of Maulana Mahmood Madani JUH national president. This meeting focused on the growing societal divisions and unrest in the country. Among the notable attendees was Tushar Arun Gandhi, the great-grandson of Mahatma Gandhi, who announced the formation of a united platform to combat sectarianism. A committee will be established soon following further consultations.
In his inaugural remarks, Maulana Mahmood Madani expressed gratitude to all participants for their commitment to addressing these critical issues. Tushar Arun Gandhi , the chief guest, expressed deep concern regarding the current situation faced by Muslims in India. He highlighted how right-wing groups have framed the Citizenship Amendment Act (CAA), the National Register of Citizens (NRC), and the Waqf issue as solely Muslim problems, thereby distracting public attention from other policies that adversely affect various minority communities. This deliberate strategy has not only marginalized other minority concerns but has also exacerbated prejudice against Muslims.
Gandhi issued a stark warning about the future, stating, "If the systematic exclusion of Muslims continues, it could eventually lead to serious conflict." He emphasized that anti-Muslim and anti-minority policies are not isolated incidents but rather part of a broader agenda aimed at pushing minorities to the margins of society. There is an urgent need for legal and social actions to counter these discriminatory practices.He concluded his address with a strong call for collective action, urging the establishment of dedicated groups that can legally and politically challenge rising intolerance towards minorities. “If we do not act now, we may face deeper divisions and unrest in the future,” he asserted.
Maulana Mahmood Asad Madani added, “Today, our fellow countrymen are being incited against us, and there are efforts to politically and socially erase us. The responsible individuals within the majority community must play a pivotal role in this crucial time.”He underscored the dangers of misinformation, stating, “Misinformation will also harm those who are using it. Today, our right to walk freely is being stripped away.” He recalled the incident of an elderly man being attacked and beaten on a train heading to Mumbai, where no one intervened. He urged the community to reflect on what can be done to support Muslims and prevent further despair. “If we also adopt an aggressive tone and approach, it will not benefit the nation. Instead, we must extinguish the flames of hatred. You are the majority, and the country has great expectations from you,” he urged.
Renowned economist Professor Arun Kumar remarked that the efforts needed to unify society are not visible. He cautioned that policies favoring specific groups are increasing social division, and often the majority is exploited for broader agendas. Issues such as economic inequality, unemployment, and adverse economic models have led to increased tension within society.
Social thinker Vijay Pratap Singh emphasized the importance of opening the doors of dialogue for everyone, stating, “We need to explore opportunities within the framework of the Constitution to bridge social distances.”
Professor Sourabh Bajpai from Jawaharlal Nehru University highlighted the dual struggles required at this time: one political and the other social. He emphasized the need for strengthening and organizing the dialogue series initiated by Jamiat Ulama-e-Hind to effectively advance social movements.
Journalist Aditiya Menon pointed out that organizations like Jamiat Ulama-i-Hind are crucial in the fight against sectarianism. He stressed the necessity of having similar religious organizations among non-Muslims to address violent actions against minority communities promptly.
Dr. Javed Alam Khan , an educationist, called for a joint effort to tackle the challenges faced by marginalized groups, including Dalits, Adivasis, tribals, and Muslims. “We need a platform where representatives of these communities can share their experiences and collaborate on solutions,” he stated. Dr. Indu Prakash Singh emphasized the urgent need for cooperation in today's climate.
Dr. Zafar Mahmood, Chairman of Zakat Foundation of India, underscored the importance of identifying these issues and responding to them through social media and other platforms. He also advocated for creating a glossary of religions and highlighted the significance of interfaith programs.
Among other participants who shared their thoughts were Maulana Hakimuddin Qasmi , General Secretary of Jamiat Ulama--Hind, Shri Daya Singh, Shri Kailash Meena, Professor Mujibur Rahman, Saba Rahman, Maulana Niaz Ahmad Farooqi, Saif Ali Nadwi, Maulana Aminul Haq Osama Qasmi, Shri Rakesh Bhat, Dr. Javed Iqbal Wani, Nikita Chaturvedi, Khushbu Akhtar, Abubakar Sabbak Advocate, Shri Anupam, Ghazanfar Ali Khan, Hamid Ali Khan, Shubh Murtthi, Askar Zaidi, Prashant Kamal, Maulana Muhammad Umar, Maulana Javed Siddiqi Qasmi, and Maulana Mahdi Hasan Aini, among others.
Additionally, a memorandum condemning the blasphemous remarks against the Prophet Muhammad (PBUH) was approved during the meeting, with all attendees signing it. The memorandum urges the President of India to intervene as Head of State and direct the government to take swift and decisive action against such disrespectful remarks. The signatories request that measures be implemented to foster interfaith dialogue and ensure respect for all religious sentiments, preventing any community from facing such offensive behavior. They declare unequivocally that they will not tolerate any insult to Muhammad (PBUH) or any sacred religious figure. They stand united in defense of his honor and demand the immediate cessation of any disrespectful rhetoric.
فرقہ پرستی کے خلاف اکثریتی سماج کا میدان میں آنا ضروری
جمعیۃ علماء ہند کے زیر اہتمام سماجی و تعلیمی شخصیات کے اجتماع میں ایک متفقہ پلیٹ فارم بنانے کا اعلان
تشار گاندھی نے کہا کہ مسلمانوں کو ملک مخالف بنا کر پیش کیا جارہا ہے ۔مولانا محمود اسعدمدنی نے کہا کہ مسلمانوں میں مایوسی کا احساس ملک کے لیے نقصان دہ ۔
نئی دہلی ۲۱؍ اکتوبر :آج جمعیۃ علماء ہند کےصدر مولانا محمود اسعد مدنی کی دعوت پر دفتر جمعیۃ علماء ہند نئی دہلی کے مدنی ہال میں ملک کی مختلف سماجی و تعلیمی شخصیات کا ایک اجتماع منعقد ہوا ، جس میں وطن عزیز میں پیدا کرہ معاشرتی تفرقہ اور بے چینی پر تفصیل سے تبادلۂ خیال ہوا۔ اس اجتماع میں گاندھی جی کے پڑپوتے شری تشار ارون گاندھی سمیت کئی اہم شخصیات نے شرکت کی اور فرقہ پرستی کے خلاف متحدہ پلیٹ فارم بنانے کا اعلان کیا۔ اس سلسلے میں مزید مشورےکے بعد جلد ایک کمیٹی کا اعلان کیا جائے گا ۔
مولانا محمود اسعد مدنی صدر جمعیۃ علماء ہند نے افتتاحی کلمات میں تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔ بعدہ مہمان خصوصی تشار ارون گاندھی نے اپنے کلیدی خطاب میں مسلمانوں کی موجود ہ صورت حال پر گہری تشویش ظاہر کرتے ہوئے اس بات کی نشاندہی کی کہ دائیں بازو کا گروہ شہریت ترمیمی قانون (CAA) ، نیشنل رجسٹر آف سٹیزنز (NRC) اور وقف کا مسئلہ مسلمانوں کا مسئلہ بنا کر پیش کیا جارہا ہے۔ اس کی وجہ سے حکومت عام لوگوں کی توجہ ان پالیسیوں سے ہٹانے میں کامیاب ہوتی ہے جو اقلیتوں کو نقصان پہنچا رہی ہیں۔ مسلمانوں کو مخالف کے طور پر پیش کرنے کی اس حکمت عملی نے دیگر اقلیتی مسائل کو بھی پس پشت ڈال دیا ہے اور تعصب کو بڑھاوا دیا ہے۔
تشار گاندھی نے مستقبل کے حوالے سے سخت انتباہ جاری کیا کہ اگر منظم طور پر مسلمانوں کوعلیحدہ کرنے کی سازش جاری رہی تو یہ بالآخر سنگین تصادم کا سبب بن سکتی ہے۔ مسلمانوں اور اقلیتوں کے خلاف پالیسیاں الگ تھلگ واقعات نہیں ہیں بلکہ ایک وسیع تر حکمت عملی کا حصہ ہیں جو اقلیتوں کو حاشیے پر دھکیلنے کے لیے بنائی جا رہی ہے۔ ان امتیازی پالیسیوں کا مقابلہ کرنے کے لیے قانونی اور معاشرتی سطح پر فوری اقدامات کی ضرورت ہے۔
تشار گاندھی نے اپنے خطاب کے اختتام پر اجتماعی جد وجہد کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ ایسی مخصوص جماعتیں تشکیل دی جائیں جو قانونی اور سیاسی محاذوں پر اقلیتوں کے خلاف بڑھتے ہوئے تعصب کا مقابلہ کر سکیں۔ اگر فوری طور پر ایسا نہیں کیا گیا تو مستقبل میں ملک کو مزید گہری تقسیم اور کشیدگی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
مولانا محمود اسعد مدنی نے کہا کہ آج برادرانِ وطن کو ہمارے خلاف بھڑکایا جا رہا ہے، ہمیں سیاسی اور سماجی طور پر مٹانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ ایسی صورت حال میں سب سے اہم کردار اکثریتی طبقے کے ذمہ دار افراد کو ادا کرنا ہوگا۔
انھوں نے کہا کہ غلط معلومات ان لوگوں کو بھی نقصان پہنچائیں گی جو اسے استعمال کر رہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ آج آزادی سے سڑک پر چلنے کا حق چھین لیا گیا ہے۔ ممبئی جارہی ٹرین کے واقعے کویاد کریںجہاں ایک بزرگ پر حملہ کیا گیا اور لگاتار پیٹا گیا، مگر کسی نے آواز نہیں اٹھائی۔ بہرائچ کی صورتحال اور میڈیا کا کردار آپ سے پوشیدہ نہیں ہے۔اس مشکل ماحول میں ہمیں خود سے یہ سوال کرنا ہوگا کہ ہم کیا کر سکتے ہیں۔ ہماری ذمہ داری ہے کہ مسلمانوں کو مایوسی سے بچائیں۔ اگر ہم بھی اسی جارحانہ لہجے اور طریقے کا سہارا لیں گے تو یہ ملک کے لیے اچھا نہیں ہوگا۔ اس سے نفرت کی آگ مزید بھڑکے گی۔ اس کے بجائے میں آپ سب کو دعوت دیتا ہوں کہ اس نفرت کی بھٹی کو بجھانے کے لیے آگے آئیں۔ آپ اس ملک کی اکثریت ہیں، اور یہ ملک آپ سے بڑی امیدیں وابستہ رکھتا ہے۔
م شہور ماہر معاشیات پروفیسر ارون کمار نے کہا کہ سماج کو متحد کرنے کے لیے جو کوششیں کی جانی چاہئیں، وہ نظر نہیں آ رہی ہیں۔ کچھ مخصوص گروہوں کے حق میں بنائی جانے والی پالیسیاں سماجی تقسیم کو بڑھا رہی ہیں، اور اکثر اکثریت کا استعمال وسیع تر ایجنڈے کے لیے کیا جا رہا ہے ۔ اقتصادی عدم مساوات، بے روزگاری، اور معاشی ماڈلز نے سماج میں تناؤ پیدا کر دیا ہے۔
سماجی مفکر وجے پرتاپ سنگھ نے کہا کہ بات چیت کے دروازے سب کے لیے کھولنے کی ضرورت ہے تاکہ معاشرتی فاصلے کم کیے جا سکیں۔ ہمیں آئین کے دائرے میں رہ کر موقع تلاش کرنا چاہیے ۔
پرفیسر سوربھ باجپئی مشہور مؤرخ جواہر لال نہرو یونیورسٹی نے متحدہ قومیت کے تناظر میں جمعیت علماء ہند کی خدمات اور اس کے نظریے کا تعارف کراتے ہوئے کہا کہ اس وقت دو طرح کی جدوجہد ضروری ہے: ایک سیاسی اور دوسری سماجی ، جمعیۃ علماء ہند نے اس ڈائیلاگ سیریز کا آغاز کیا ہے، اس کو مضبوط اور منظم کرنے کی ضرورت ہے تاکہ سماجی جدوجہد کو بہتر طریقے سے آگے بڑھایا جا سکے۔
معروف صحافی آدتیہ مینن نے کہا کہ فرقہ واریت کے خلاف کام کرنے کے لیے جمعیت علماء ہند جیسی جماعتیں ہیں۔ اسی طرح غیر مسلموں کے اندر بھی ایسی مذہبی تنظیموں کا ہونا ضروری ہے جو غیر مسلم طبقات کی جانب سے ہونے والے پرتشدد اقدامات کے خلاف فوری طور پر نوٹس لیںاور اسے روکنے کی کوشش کریں۔۔
ماہر تعلیم ڈاکٹر جاوید عالم خان نے کہا کہ پسماندہ طبقات بشمول دلت، آدیواسی، قبائلی اور مسلمان جن مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں، انہیں مشترکہ کوششوں کے ذریعے حل کرنا ہوگا۔ ہمیں ایک ایسے پلیٹ فارم کی ضرورت ہے جہاں ان طبقات کے نمائندے اپنے تجربات شیئر کریں اور حل کی جانب آگے بڑھیں۔ڈاک ٹر اندو پرکاش سنگھ نے کہا کہ آج اشتراک عمل کی سخت ضرورت ہے ۔
زکوۃ فافاؤنڈیشن آف انڈیا کے چیئرمین ڈاکٹر ظفر محمود نے کہا کہ ہمیں ان مسائل کی شناخت کرنی ہوگی اور پھر ان کا جواب سوشل میڈیا اور دوسرے پلیٹ فارم سے دینا ہو گا ، انھوں نے مذاہب کی گلوسری تیار کرنے پر بھی زور دیا اور مذاہب کے مابین تعارفی پروگرام کی اہمیت اجاگر کی ۔
ان کے علاوہ م ولانا حکیم الدین قاسمی ناظم عمومی جمعیۃ علماء ہند ، شری دیا سنگھ ، شری کیلاش مینا،پروفیسر مجیب الرحمن، محترمہ صبا رحمان، مولانا نیاز احمد فاروقی ،سیف علی ندوی ، شری آدتیہ مینن، مولانا امین الحق اسامہ قاسمی ، شری راکیش بھٹ، ڈاکٹر جاوید اقبال وانی،محترمہ نکیتا چترویدی،محترمہ خوشبو اختر،ابوبکر سباق ایڈوکیٹ،شری انوپم، غضنفر علی خاں، حامد علی خاں، شری شبھ مورتھی ،عسکر زیدی، شری پرشانت کمال، مولانا محمد عمر، مولانا جاوید صدیقی قاسمی، مولانا مہدی حسن عینی وغیرہ نے بھی شرکت کی اور اپنے خیالات کا اظہار کیا ۔
اس موقع پر اہانت رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے خلاف صدر جمہوریہ کے نام ایک میمورنڈم بھی منظور کیا گیا جن پر سبھی لوگوں نے دستخط کئے۔ اس میمورنڈم میں صدر جمہوریہ ہند سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ ہیڈ آف اسٹیٹ کی حیثیت سے اس معاملے میں مداخلت کریں اور حکومت کو فوری اور فیصلہ کن کارروائی کی ہدایت دیں ۔ ہم یہ بھی درخواست کرتے ہیں کہ بین المذاہب مکالمے کو فروغ دیا جائے اور تمام مذہبی جذبات کے احترام کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات کیے جائیں، تاکہ کسی بھی برادری کو ایسی توہین آمیز رویے کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ہم ہندستان کے مشترک اور متحدشہری بیک زبان یہ واضح کرتے ہیں کہ کبھی بھی محمد ﷺ یا کسی بھی مقدس مذہبی شخصیت کی توہین برداشت نہیں کریں گے۔ ہم ان کی عزت کے دفاع میں مضبوطی سے کھڑے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ بھی گستاخانہ رویوں اور بیانات کو فوراً روکا جائے۔
Related Press Releases